علی وزیر،ایمان مزاری اور اسد عمر بھی گرفتار

اتوار 20  اگست 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا گیا ہے تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے،ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں ملبوس افراد ایمان مزاری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق انکی گرفتاری سائفر تحقیقات کےلئے عمل میں لائی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی انکی اسلام آباد کی رہائشگاہ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے منتقل کیا گیا تھا انکی گرفتاری بھی سائفر تحقیقات کےلئے عمل میں لائی گئی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟