نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 17  اگست 2023ء

پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 18 ارکان نےحلف اٹھالیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ہوں گی، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اطلاعات کے طور پر سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کو چنا گیا ہے جبکہ نگران وزیر برائے آٹی ٹی و ٹیلی کام کے لیے ڈاکٹر عمر سیف کا نام ہے۔ ذرائع کے مطابق انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا قلمدان دیا جائے گا، احمد عرفان اسلم نگران وزیر قانون ہوں گے، مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی، شاہد اشرف تارڑ پوسٹل سروسز کے نگران وزیر ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے، جمال شاہ وزیر ثقافت ہوں گے، مدد علی سندھی،خلیل جارج، محمد سمیع سعید بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا