ملک میں 90 دن میں انتخابات کرانے کےلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

بدھ 16  اگست 2023ء

سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات آئین کے تحت 90 دنوں میں کرانے کے لئے آئینی درخواست دائر،درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 دنوں میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی جائے، جبکہ پانچ اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کئے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل آئین کے مطابق نہیں ، کونسل کا کورم بھی پورا نہیں،کونسل کی تشکیل اور کورم پورا نہیں تو کیسے اس کے فیصلوں پر عمل در آمد کیا جاسکتا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواھ کے نگران وزراء اعلی کو آئین کے تحت کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں۔دو صوبوں کے نگران وزرا اعلی کی کونسل کے اجلاس میں شمولیت کی وجہ سے فیصلوں کی آئینی حیثیت نہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کے مطابق آئین کی شق 224کی ذیلی شق 2 اور شق 51 کی زیلی شق 5 پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔90 دنوں میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔حلقہ بندیوں اور دیگر اسباب کی وجہ سے الیکشن 90 دنوں سے زیادہ تاخیر کا شکار نہ ہونے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، مشترکہ مفادات کونسل اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے