توشہ خانہ کیس،سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کےلئے مقرر

بدھ 16  اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر پر مشتمل دو رکنی بنچ بائیس اگست کو کرے گا اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اپیل جلد مقرر کرنی کی استدعا کی تھی دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست بھی 22 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے،دونوں درخواستوں پر عدالت نے پہلے ہی فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے