یوم ازادی،مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب

پیر 14  اگست 2023ء

یوم آزادی ،مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب،مزار اقبال پر پاک فوج اور مزار قائد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں۔ میجرجنرل قیصرسلیمان،گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔ دوسری طرف کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی اورپاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں