نواز شریف کی نا اہلی ختم ہوچکی،انتخابات میں اکثریت ملی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے،وزیراعظم شہباز شریف

هفته 12  اگست 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے قائد ن لیگ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے،اگر مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو نوازشریف ہی وزیراعظم بنیں گے ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا، لیکن ہم نے ریاست بچائی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا، آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اور کس موقع پر رعایت دی گئی۔ منصوبوں کی افتتاح تقریب میں آرمی چیف کی تعریف کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے؟ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سےنوازشریف کی نااہلی ختم ہو چکی اور متفقہ فیصلہ ہےکہ اگر اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے