جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس،خواتیں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع

هفته 12  اگست 2023ء

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈمیں 26 اگست تک توسیع کردی تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی،خواتین ملزممان خدیجہ شاہ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ،روہینہ خان،فرزانہ سرور،طیبہ عنبرین، سمیعہ اسد اورافشاں طارق کو جیل سے لاکرعدالت پیش کیا گیا،تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان جلد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی ۔ واضح رہےخواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر