چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت خارج

جمعرات 10  اگست 2023ء

احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگائی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے کوئی آرڈرز موجود نہیں۔ خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں اور موقف اپنایا کہ درخواست گزار پہلے ہی ایک مقدمے میں گرفتار ہیں۔ کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم تین سال جیل میں رہے تو کیا تین سال تک ملزم کا انتظار کیا جائے گا؟ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اگر نیب والے گرفتار کرتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا۔ زرداری صاحب خود کہتے تھے کہ مجھے جیل بھیج دیں۔ خواجہ حارث نے موقف اپنایا ہماری درخواست ہے کہ آپ ہمیں ایک اور موقع دیں۔ ہم کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست وارنٹس کی عدم موجودگی پر نمٹا دی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا