پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث،تصدیق ہو چکی،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 07  اگست 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ دوسری طرف ممتاز زہرہ بلوچ کہتی ہیں کہ بھارتی انتہا پسند تنظیمیں اقلیتوں کے قتل اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ اسلام اباد میں قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان افغان حکام کے ساتھ ژوب حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہے۔پاکستان نے افغان حکام کو ژوب حملے پر اپنی تشویش سے اگاہ کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ایک سوال پر ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ژوب حملے میں مارے گئے دہشت گرد افغان شہری تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کی استعداد کار بڑھانے پر تعاون فراہم کر سکتا ہے۔ عالمی کرکٹ کپ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے تاہم ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ٹیم کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم بھارت کے ساتھ سفارتی و دیگر چینلز کے ذریعے رابطے میں ہیں ۔ دو طرفہ تعلقات سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور جبر جاری ہے۔پانچ اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔بھارت غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور عالمی قوانین کی پاسداری چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔دو طرفہ مذاکرات کے لیے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بھی بات کرنا ہو گی۔ مذاکرات کے لیے گیند اب بھارت کی کورٹ میں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتازہ زہرہ بلوچ نے بتایا کہ روس اور یوکرین جنگ سے جڑے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کوشاں ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر