ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے اترگئی،متعدد مسافر زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اتوار 06  اگست 2023ء

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی، 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔ حکام کے مطابق فی الوقت حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے دوسری جانب ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟