چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں کون سی سہولیات میسر ہیں اور کونسی نہیں؟،تفصیلات آبپارہ نامہ پر

اتوار 06  اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں مینیوئل کے مطابق سہولیات فراہم کر دی گئی، کولر اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت عدالتی حکم سے مشروط تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اٹک جیل منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے قید کی پہلی رات گزاری، انھیں جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین مینوئل کے مطابق تولیہ، ٹشو پیپر، پینے کا پانی، چشمہ، تسبیح اور گھڑی رکھنے کی اجازت ہے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں پانی، کرسی، اور زمین پر سونے کے لیے میٹرس بھی فراہم کر دیا گیا ہے، تاہم کولر اور ایئرکنڈیشنڈ جیسی سہولیات کو عدالتی حکم سے مشروط کیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بے ایمانی اور بد عنوانی کا مرتکب قرار دیا، اور انھیں تین سال کی قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ پانچ سال کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا تھا




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار