چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کےلئے لندن روانہ

اتوار 06  اگست 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج اسلام ابادہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ باخبرذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی لندن ٹریننگ نامزدگی سے متعلق چار اگست کا خط سامنے آیا جس میں چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کے لیے نامزدگی کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے چار اگست کو خط سیشن جج کو لکھاتھا خط کے متن کے مطابق جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کے لیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کرنے کا بتایا گیا، جج ہمایوں دلاور پانچ اگست سے 13 اگست لندن میں یونیورسٹی آف ہل میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے، واضح ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد اور پشاورسے ججز کی جوڈیشل کانفرنس شمولیت کا عمل دو ماہ سے جاری تھا اور کچھ ججز کو ویزہ نا ملنے پر نام تبدیل کرکے دوسرے ججز کو شامل کیا گیا،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی