چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا یوم تاسیس ،جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد

بدھ 02  اگست 2023ء

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں تقریب، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں، چینی ناظم الامور کی سی پیک کے 10سالہ تقریبات اور آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام کے چین کے کامیاب دوروں کا خصوصی تذکرہ،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، تقریب میں چینی ناظم الامور مسز پینگ چنک ژھو، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چینی ناظم الامور نے پی ایل اے کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اتری ہے، چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور آرمی چیف اور دیگر فوجی حکام کے چین کے حالیہ کامیاب دوروں سے دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں اور پاک چین تعلقات ہر امتحان کی گھڑی میں سرخرو ہوئے ہیں، آرمی چیف نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج بھائی بھائی ہیں، دونوں افواج کے تعلقات اور تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہمارے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی