توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست فی الوقت مسترد کردی

بدھ 02  اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس میں حکم امتناع نہ دینے کے ہائیکورٹ کے احکامات کیخلاف اپیل پر سماعت، سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا فی الوقت مسترد کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی، چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا گزشتہ سماعت پر فریقین کا متفقہ حکم نامہ تھا،ہم تو سمجھ رہے تھے کہ اس سے مسئلہ حل ہوجائے گا،عدالتی حکم میں طے ہوا تھا کہ پہلے ہائی کورٹ میں موجود درخواستوں پر فیصلہ ہوگا،حالات کا ادراک تھا اس لئے فریقین کا متفقہ حکم نامہ جاری کیا تھا،علم تھا کہ گزشتہ سماعت پر جو اپیل مقرر تھی وہ غیرموثر ہوچکی تھی،خواجہ حارث نے جواب دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسارکیاکہ ہائیکورٹ میں مقدمہ کب مقررہے؟خواجہ حارث نےجواب دیاہائیکورٹ میں کل سماعت ہونی ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہاہوسکتا ہے کل ہائیکورٹ آپ کووہریلیف دے دےجودرکارہے،آپکی درخواست پرپرسوں سماعت کرلیں گے،ہائیکورٹ کوتھوڑاوقت دیاجاناچاہیےموجودہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہےاس کاجائزہ لیں،آپ نےعدالتی حکمنامہ کوتصورکیاہےجیسے درخواست مسترد ہوگئی ہو، خواجہ حارث نےکہا کل چیئرمین پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڑہوچکا ہے،ٹرائل کورٹ نےکہا ہے آج گواہان کی فہرست نہ دی توحق دفاع ختم ہو جائےگا،جسٹس یحییٰ افریدی نےکہاٹرائل کورٹ کی بات سپریم کورٹ میں نہ کریں،ٹرائل کورٹ کی سپروائزر براہ راست ہائی کورٹ ہے،ہم اس وقت ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتے،اسلام آباد ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں،اگر ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا تو فیصلہ کیجیئے گا درخواست واپس لینی ہے یا نہیں، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا فی الوقت مسترد کردی، سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔