توشہ خانہ کیس حتمی مراحل میں داخل،چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلمبند ہوگا

منگل 25 جولائی 2023ء

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس حتمی مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن کے گواہوں پر جرح مکمل ،اسلام آباد کی مقامی عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت کل چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلمبند کرے گی، سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے پہلے گواہ وقاص ملک پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ گواہ نے بیان دیاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی نے خریدار کا نام نہیں دیا، کبھی الیکشن کمیشن کی سماعتوں میں شامل ہوے نہیں اور ایسا بیان دے دیا، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث کی جانب سے گمراہ کن سوال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تک خریدار کا نام الیکشن کمیشن کو بتایا ہی نہیں، عدالت نے کہا کہ گواہ وقاص ملک نے متعدد بار کہا کہ الیکشن کمیشن کی سماعتوں کا حصہ نہیں تھا، گواہ نے وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہر ممبر نے فارم بی میں 30 جون کو خریدے اور منتقل کیے گئے اثاثوں کو ظاہر کرنا ہوتا ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ غلط کہہ رہے ہیں، صرف منتقل کیے گئے اثاثوں کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ پاناما کیس کا زکر کرتے ہوئے خارجہ حارث نے کہا کہ پاناما کیس کے دوران واجد ضیاء کومعلوم نہیں ہوتا تھاکہ جواب کس صفحے پر ہے، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ گواہ وقاص ملک نے دستاویزات بنائے ہی نہیں، کیسے جواب دے سکتا ہے؟ گزشتہ روز سے دستاویزات کے کالم، صفحات اور ٹیکس ریٹرن پر بات ہورہی ہے، عدالت نے کہا کہ میں اگر سب کچھ پوچھنے کی اجازت دیتا رہوں گا تو جرح تو بڑھتی جائے گی۔ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن میں تحائف کی رقم کو ظاہر کیا گیا یاد نہیں، میری شکایت فارم بی کی حد تک ہے، الیکشن کمیشن کے گواہ پر جرح مکمل ہوئی تو عدالت نے دوسرے گواہ ڈائریکٹر اسلام آباد زون مصدق انور کو طلب کر لیا ، عدالتی استفسار پر گواہ نے بتایا کہ میں نے بیان پڑھ لیا ہے، دونوں گواہوں پر جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔