لاہور میں طوفانی بارش،ملکہ نور جہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گر گئی

هفته 22 جولائی 2023ء

لاہور میں طوفانی بارش ، ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔ لاہور میں مسلسل سات گھنٹے تک ہونے والی بارش نے شہر بھر میں شاہرواہوں،گھروں اور گلیوں کو تالاب بنادیا۔ واسا حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور گلشن راوی میں 200 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں بارش کے باعث گلیاں اور شاہراہوں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں بارش کے باعث ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق مقبرے کا چارج ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی نے محکمہ آثار قدیمہ سے لیاتھا ترجمان کےمطابق نورجہاں کے مقبرے کی شمالی بیرونی دیوار اور دیگر کچھ حصے خستہ ہال ہیں، خستہ حال حصوں کو محفوظ کرنے کیلئے جلد کام شروع ہوگا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار