ملک میں مہنگائی کی شرح انتیس فیصد سے زائد،ایک ہفتے میں تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

جمعه 21 جولائی 2023ء

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد کہ سطح پر پہنچ گئی ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں ادارہ شماریات نے مزید بتایا چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہوا ہے۔دوسری طرف پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟