سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے،چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال

جمعه 14 جولائی 2023ء

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار ہے،ججز کو معاشرے کی ضروریات اور آئیڈیاز کا علم ہونا چاہیے، بطور جج صرف غلط یا صحیح دیکھنا نہیں ہوتا بلکہ یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ عوام کے کن حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں آبادی اور وسائل سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمے دار ہے،بطور جج صرف غلط یا صحیح دیکھنا نہیں ہوتا بلکہ یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ عوام کے کن حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسلام خاندان کے رشتے کو مضبوط بناتا ہے، اسلام بہتر خاندان کی بات کرتا ہے، کیا خاندان تعلیم کی تربیت کے لیے سپورٹ کر رہا ہے۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے۔ بہتر پیشہ ورانہ تعلیم سے معاشرہ ٹھیک ہوگا۔ سپریم کورٹ لیگل فورم اس کے لیے نہیں ہے ہم صرف بنیادی حقوق کی بات کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پاکستان کے عوام کو سامنے آکر ریاست کو مسائل کا حل بتانا ہوگا، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ بچے اور ماں کی دیکھ بھال کرے۔ فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے۔ آبادی کے بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آج بیانیہ آبادی کا کنٹرول کرنا نہیں بلکہ آبادی کو فائدہ مند بنانا ہے۔ ہمیں اس معاملے پر پورے معاشرے کو ساتھ ملانا ہوگا مسلم ممالک ایران اور بنگلا دیش نے کیسے آبادی کنٹرول کرنے کا ہدف حاصل کیا۔ 1947ء میں جب پاکستان بنا تو عام لوگوں نے پاکستان کو پیسے دیے۔ اس وقت پاکستان کے لوگوں نے اپنی ذمے داری کا احساس کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے سادگی اپنانا ہوگی۔ ہمیں تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ سادہ اقدامات ہیں جو کرنے چاہییں۔ ہم 2 روزہ کانفرنس میں تجاویز دیں گے، کانفرنس میں سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز، بین الاقوامی ماہرین اور وکلا نے شرکت کی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ