جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات،سات افراد جاںبحق

منگل 11 جولائی 2023ء

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوٹریفک حادثات میں سات افراد جاںبحق ہوگئے،ریسکیوحکام کے مطابق گوجرخان کے علاقہ گھنگریلہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا،جسکے باعث دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے،پشاور روڈ پر اسلام آباد کے علاقہ میں مسافر بس سٹاپ پر کھڑے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی،جسکے باعث بچے،خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ حادثہ کے دوران معجزاتی طور پر محفوظ رہا،جاںبحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ سروس کی بس فیصل آباد سے راولپنڈی ٹرمینل پر جا رہی تھی،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار