گرین پاکستان اقدامات کے حوالے سے سیمینار دس جولائی کو کنونشن سنٹر میں ہوگا

اتوار 09 جولائی 2023ء

*گرین پاکستان Initiative کے سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں۱۰ جولائی کو سیمینار ہوگا،* کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے ابھرتے ہوئے جدید طریقہ کار ، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور لائیو سٹاک کی ابھرتی مارکیٹ کے موضوعات زیر بحث ائیں گے،، پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی *مجموعی ملکی پیداوار کا 23 فیصد حصہ زراعت* پر منحصر ہے، پاکستان کے پاس وسیع زرعی اراضی موجودہے، جس کا 11واں بڑا رقبہ *زیر کاشت* ہے، اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں سے *پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے ایس آئی ایف سی کا قیام* بھی عمل میں لایا گیا ہے، *ایس آئی ایف سی کا ہدف بنجر زمین کو ذرخیز بنانا اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو* پانا ہے، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے نیچے ایل آئی ایم ایس کا شاندار افتتاح پہلے ہی 8 جولائی کو وزیر اعظم اور آرمی چیف کر چکے ہیں، ان ہی مربوط کاوشوں کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہُوئے *۱۰ جولائی* کو *جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد* میں نیشنل ایگریکلچر سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں زرعی ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے سے ابھرتے ہوئے جدید طریقہ کار، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور لائیو سٹاک کی ابھرتی مارکیٹ کے موضوعات زیر بحث آئیں گے، *معاشی اور زرعی ترقی کے لئے سعودی عرب، چائنہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے تعاون سے متعدد زرعی منصوبے زیر غور ہیں جو ملک کی برآمدات میں اضافے* کا باعث بنیں گے، ان شعبوں میں زراعت (گندم، روئی، چاول، سورج مکھی اور دالیں)، پھل، سبزیاں، مال مویشی، پولٹری، ماہی گیری اور شمسی توانائی کا استعمال شامل ہیں، حالیہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ میں مختلف زرعی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے،،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور