اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند ہلاک

منگل 20 جون 2023ء

ذرائع کے مطابق دہشتگرد تنظیموں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور بھتہ خوری اور بداخلاقی کے حوالے سے سربکف مہمند کی ساتھی دہشتگردوں سے اختلافات بھی خبریں سامنے آئی تھیں اطلاعات کے مطابق سربکف مہمند کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا تھا،کچھ عرصے سے سربکف مہمند خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل بھی ظاہر کررہا تھا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کرچکے، دہشت گرد سربکف مہمند سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا، کالعدم جماعت الاحرار کے سربکف مہمند نے اپنی تنظیم ٹی ٹی پی میں ضم کردی تھی، واضح رہے کہ سربکف مہمند پشاورپولیس لائنز حملہ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔