جناح ہاوس حملہ،سیکیورٹی ایجنسیز کے خلاف پروپیگنڈہ بے نقاب،حملہ آور پی ٹی آئی کا کارکن نکلا

بدھ 07 جون 2023ء

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، شرپسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا، شرپسند کا نام عمران محبوب ہے، اور اس حوالے سے اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی تصدیق کردی ہے۔ شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا، تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہل کار قرار دے کر جناح ہاؤس پر حملے کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے جب کہ شرپسند درحقیقت نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔ عمران محبوب کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں کی جانب سے بھی ببانگ دُہل ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیوں کا بندہ قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا ۔ شرپسند عمران محبوب اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے ، جسے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی