القادر ٹرسٹ کیس،سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اکتیس مئی تک ضمانت منظور

منگل 23 مئی 2023ء

بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت اسلام آباد پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض 31 مئی تک منظور کی۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا