صوبے جیلوں کے حوالے سے رپورٹس متعلقہ ہائی کورٹس کو دیں،سپریم کورٹ

منگل 23 مئی 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہے، جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی رکھے گٸے ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے کی جیلوں کا دورہ کیا، اسلام آباد میں جیل کا کئی سالوں سے بننے کا سن رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں بھی حد سے زیادہ قیدی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل میں صفائی کا بہتر نظام ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا جیلوں میں بنیادی چیزوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا، صوبائی حکومتوں کو متحرک کرنا ہوگا، یہ صوباٸی معاملہ ہے ، مزید جائزہ کیلٸے صوبائی ہائی کورٹس کو بھجوا دیتے ہیں،عدالت نے صوبائی حکومتوں کو جیلوں کی حالت زار سے متعلق تفصیلات متعلقہ ہائی کورٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا متعلقہ ہاٸی کورٹس جائزہ لے کر مزید احکامات جاری کریں۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟