مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،آرمی چیف |
|
پیر 22 مئی 2023ء | |
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کواٹرز میں آپریشنز کے دوران بہادری اور شاندار خدمات کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں51 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) ،22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلاشبہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں”۔شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں۔پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اسکے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے"۔ آرمی چیف اورمضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔ آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں ۔ آرمی چیف نے 25 مئی کو *”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “* منانے کا اعلان بھی کیا تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سنیئر افسران اور شہداء کے ایلخانہ نے شرکت کی |