آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل،نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا

هفته 20 مئی 2023ء

نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں بدعنوانی کےکوئی ثبوت نہیں ملے،نہ ہی سرکاری خزانے نقصان پہنچا شہباز شریف نےکوئی فوائد حاصل کیے۔ رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےکوئی ثبوت نہیں، اور شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔ نیب رپورٹ کے مطابق کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانےکے لیےکوئی رشوت لی، نیب نے رپورٹ میں سفارش کی ہےکہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کردے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے،پہلا الزام تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آشیانہ اسکیم کا پروجیکٹ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتتقل کیا،جبکہ دوسرا الزام تھا کہ ایل ڈی اے سے دوبارہ پی ایل ڈی سی کو منتقل کرنے کے غیر قانونی احکامات دیے نیب نےتیسرا الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نےپروجیکٹ کو پیراگون کو منتقل کرنے کا حکم دیا، پھر غیر قانونی احکامات کے ذریعےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ میں رکھ دیا،جبکہ چوتھا الزام عائد کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر بورڈ کے معاملات میں مداخلت کرتے رہےاور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقدامات کیے، انہوں نے 2013 میں لطیف سنز کے ساتھ معاہدے کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟