پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا تنازعہ ختم،معطلی کے احکامات واپس

منگل 09 مئی 2023ء

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا،پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو ڈی سیٹ کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا، کمرہ عدالت میں دونوں وکلاء تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر معاملات میں دخل اندازی کے الزامات پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کی جائے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر