اپوزیشن کا احتجاج ،سینیٹ سے حکومت نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرا لیا

جمعه 05 مئی 2023ء

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا گیا،اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا اورجعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے،جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟