شوکت خانم کینسر ہسپتال،سنا نہیں کہ آرتھوپیڈک کا علاج وہان ہوتا ہے،عطا تارڑ

جمعرات 04 مئی 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ آج ایک مفرور ملزم جو کئی عدالتوں کو مطلوب ہے اس کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر ہے ، یہ واحد ملزم ہے جو مرضی کی تاریخیں اور وقت مقرر کرتا ہے، کوئی بھی عام ملزم عدالت میں پیش نہ ہوتو اس کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے لیکن عمران خان کے کیسز میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عادی ملزم ہے جو عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہر ہوچکا ہے، اس کا فارن فنڈنگ کیس 6 سال تک چلتا رہا اس کیس کو بھی مختلف عدالتوں میں چیلنج کرکے زیر التوا رکھا گیا، اب بھی کیسز کو تاخیر کاشکار کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ٹانگ ہےجو کہتی ہے کہ میرا علاج صرف شوکت خانم ہسپتال کرے گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ وزیرا ٓباد واقعہ میں کہا گیا کہ 4 گولیاں لگی تھیں لیکن میڈیکل رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ ایک گولی نہیں تھی۔یہ سمجھدار ٹانگ ہے جو ریلی میں جاتے ہوئے بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ جاتی ہے اور جب عدالتوں کی بات ہوتو پلستر چڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے، میڈیکل رپورٹ کہتی ہے کہ سوزش پائوں میں ہے اورعمران خان کہتا ہے کہ گھٹنے پر سوزش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانگ خراب نہیں بلکہ نیت خراب ہے،ٹانگ سمجھدار کیسے ہوسکتی کہ کب ٹھیک ہوجانا ہے اور کب تکلیف میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شوکت خانم ہسپتال کے علاوہ عمران خان کا میڈیکل کرایا جائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسرکا ہسپتال ہے، آج تک نہیں سنا کہ وہاں پر آرتھوپیڈک کا علاج ہوتا ہے، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ شوکت خانم کی جعلی رپورٹس کو مسترد کیا جائے ، یہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کے عطیات جوئے میں،جائیداد کی خریداری اور ٹانگ کی جعلی رپورٹس بنانے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ یہ کون سا زخم ہے جو اتنے عرصہ بعد بھی نہیں بھرا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اتنے بیوقوف نہیں کہ آپ کے ہرجھوٹ کو مان جائیں۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملزم ہیں چاہے روئیں یا جو بھی کریں عدالتوں میں پیش تو ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے تمام کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، ادارے کے ایک افسر کا نام بگاڑ کر دھمکیاں دی گئیں اس کا مقصد افسران کوسیاست ملوث کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد واقعہ مذہبی منافرت کا واقعہ ہے ، پکڑے جانے والے شخص نے بھی اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہربیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا مقصد دشمنوں کو خوش اور اپنے اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ وزیرآباد واقعہ کے حوالے سے اگر کوئی شواہدہوں تو وہ سامنے لائیں، الزامات سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کے علاوہ الیکشن کمیشن سے بھی خائف ہیں کیونکہ وہاں سے کچھ نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان نے ایک گھنٹے کےلئے گھروں سے باہر نکلنے کی کال دی۔ دراصل یہ چیف جسٹس کے حق میں ریلی ہے بتایا جائے کہ اس ریلی کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، شفاف تحقیقات کےلئے اداروں کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد