چودہ مئی کو انتخابات کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کر دی

بدھ 03 مئی 2023ء

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کے لیے تاریخ دے،سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دیکر طے شدہ قانون کو تبدیل کیا ہے، اسلئےسپریم کورٹ اپنی غلطی کو درست کرے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین پاکستان نے اختیارات کی تکون واضح کر رکھی ہئ،عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ کی واضح آئینی حدود کے تحت سپریم کورٹ کا انتخابات کی تاریخ دینا درست عمل نہیں،آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے یکم مارچ کے فیصلے یں قرار دیا کہ جب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر گورنر دستخط نہ کرے وہاں صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت کے بعد تاریخ دینے کے مجاز ہیں،الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے،عدلیہ آٗین کو دوبارہ تحریر کرنے کا حق نہیں رکھتی،مضبوط الیکشن کمیشن کے بغیر آذدانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،الیکشن کمیشن بطور آئینی ادارہ احترام کا حقدار ہے،اگر الیکشن کمیشن سے سے غلطی ہوتو عدلیہ درستگی کا کہہ سکتی ہے درخواست مین موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے حدود میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیئے،الیکشن کمیشن کو اسوقت فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے سازگار ماحول کی فراہمی کے بغیر آذادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے،پنجاب میں انکٹابات سے قومی اسمبلی کے آٗئندہ انتخابات پر سوال اٹھے گا،پنجاب حکومت انتخابات پر اثرا انداز ہوسکتی ہے،قومی اسمبلی کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے،اسلئے تمام زمینی حقائق کو درست انداز میں پرکھا جائے اور پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اپنا 14 مئی کو الیکشن کا حکم واپس نہیں لے گی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے