سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا،گزٹ نوٹیفیکشن جاری کرنے کی ہدایت

جمعه 21 اپریل 2023ء

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے ،سیکرٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اب قانون کی شکل میں باقاعدہ نافذ ہوچکا ہے اور اسکے گزٹ نوٹیفیکشن کےلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو حکم دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے مذکورہ بل کو بغیر دستخط کے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا تھا تاہم پارلیمنٹ کی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا تھا تیرہ اپریل کے حکم نامے کے مطابق مذکورہ بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت دو مئی کو ہوگی اس بل پر صدر مملکت دستخط کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں تاحکم ثانی نافذ العمل نہیں ہوگا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا