اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

منگل 18 اپریل 2023ء

سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان آج اس عدالت میں پیشی کیلیے تیار تھے،مگر آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا،لاہور ہائیکورٹ آج 121 ایف آئی آرز کا کیس سن رہی ہےاستدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں مئی کے پہلے ہفتہ تک کی توسیع کی جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں،آپ کو حتمی ریلیف انسداد دہشتگردی عدالت سے ملے گا،خود کو شرمندہ نہ کیجیے گا نہ ہی ہمیں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ میں نے پچھلی سماعت پر کہا تھا عمران خان 18اپریل کو نہیں آئیں گے،عمران خان نہیں آئے جبکہ ہم نے سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے،اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے سکیورٹی ایس اوپیز عدالت میں پیش کر دیےجس پرچیف جسٹس نے کہاکہ یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں،ہائیکورٹ کی بلاشبہ آپ نے فُول پروف سکیورٹی رکھی ہو گی،سوال یہ ہے بطور سابق وزیر اعظم ان کی سکیورٹی بحال ہوئی یا نہیں،عدالت نے عمران خان کے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت3مئی تک کیلئے ملتوی کردی




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے