انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیہ

هفته 15 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور ائی،کانفرنس نے شرکاء ۔نے واضح کیا کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے اور اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے،سیکیورٹی فورسز پاکستان کے عوام کی حمایت سے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے پرعزن ہیں،جبکہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کےلئے اجتماعی قومی اپروچ وقت کہ ضرورت ہے،مغربی سرحد پر سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بناء پر آپریشن کر رہی ہیں۔ کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کےلئے حکومت اور عوام کے تعاون سے طویل مدت سے نبرد آزما ہیں اور حکومت کی منظوری سے انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک لے جائیں گے کانفرنس کے شرکاء نے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی طرف سے متعین کردہ اہداف کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اہداف کے حصول کےلئے تمام عناصر ملکر منظم کاوشیں کریں گے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا