سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،ملک دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار انتہائی مطلوب دہشتگرد ،گلزار امام گرفتار

جمعه 07 اپریل 2023ء

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کہ بناء پر آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ اور بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کر لیا ہے، سرکردہ دہشتگرد کالعدم بی این اے سے تعلق رکھتا ہے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، گلزار امام کی گرفتاری پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی اور ملک دشمن ایجنسیز کےلئے ایک بڑا دھچکا ہے، *معلومات کیمطابق گلزار امام عرف شنبے 1978* میں بلوچستان کے *ضلع پنجگور میں پروم* کے مقام پر پیدا ہوا، *2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر* کی ملازمتیں کیں، *2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب* رہا، گلزار امام 11 جنوری 2022 کو *بلوچ ریپبلیکن آرمی* اور *یونائیٹڈ بلوچ آرمی* کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی *بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا،* نومبر 2018 میں چارکالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی *بلوچ راجی اجوئی سنگر* نامی تنظیم کی تشکیل میں *کلیدی کردار* ادا کیا، *آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم* آشکار ہوئے، *دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ* بھی کیا، *انٹیلیجنس اداروں نےمسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار* کیا، *گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کے لئے ایک بڑا دھچکا* ہے، گرفتاری کے بعد *گلزار امام کو حقیقت کا ادراک ہوا جس کے بعد ملکی سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون* کا یقین دلایا، طویل دورانیے تک شدت پسندی کی راہ پر چلنے کے بعد گرفتاری کے دوران مشفق ریاستی رویے نے *گلزار امام کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور* کیا، گلزار امام کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک *بلوچی عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ* ہے،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ