کرپشن الزامات،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع

پیر 03 اپریل 2023ء

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری کےلئے انہیں چار اپریل کو طلب کرلیاہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر پارکنگ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو رشوت دینے اور ان کے خرچے اٹھانے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کو بھی طلب کرلیاگیا۔اے ایم ایس اسٹور فارمیسی ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہے۔ ملزمان پر سینٹرل پرچیز میں مہنگے داموں اسٹنٹ خرید کر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟