مسلم لیگ ن کے رہنماء ناصر بٹ کی تہرے قتل مقدمے میں ضمانت منسوخ

پیر 03 اپریل 2023ء

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پر ناصر بٹ کی ضمانت خارج کردی،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے کی،دوران سماعت وکلاء کی بڑی تعداد عدالت کے اندر اور باہر موجود تھی لیگی رہنماءناصر بٹ کے خلاف پندرہ اکتوبر 1996 میں تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے،ناصر بٹ کے اس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کیئے گئے تھے،ملزم ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری تین اپریل تک منظور ہوئی تھی واضح رہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے ملزم ناصر بٹ بیرون ملک مقیم تھے تاہم صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے وطن واپس آئے تھے اور عدالت نے انکی ضمانت منظور کی تھی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی