سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوہزار تئیس سینیٹ سے منظور

جمعرات 30 مارچ 2023ء

چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔سپریم کورٹ پریکٹس اور طریقہ کار بل دوہزار تئیس وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔بل کے حق میں ساٹھ جبکہ مخالفت میں انیس ووٹ آئے۔ بل جب ایوان میں پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اس کی مخالفت کی تحریک انصاف کے ارکان دوبارہ بھی چئیرمین سینٹ کے ڈائس کے گرد جمع ہوۓ اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں ۔سیکورٹی اہلکار ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان کھڑے رہے۔۔اپوزیشن اراکین کا مطالبہ تھا کہ یہ بل سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جاۓ اور اپوزیشن کی ترامیم لی جائیں جبکہ حکومتی اراکین اس بات پر زور دے رہے تھے کہ بل کی فوری منظوری دی جاۓ قائد حزب اختلاف شھزاد وسیم نے کہا کہ قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں ۔یہ عوام کے لیے نہیں ذاتی مفادات کا بل ہے اور اس بل کے اصل مقاصد چھپا ئے نہیں جا سکتے ۔اشرافیہ کے لیے آئین میں بھی ترمیم کر دیتے ہیں ۔۔قانون بدل دیتے ہیں ۔یہ سو فیصد ذاتی مفاد کا قانون کا رہے ہیں اس سے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سو موٹو ہوا حکومت کر کے ان کو اقتدار میں بٹھا دیا تھا وہ سوموٹو جائز تھا اور نوے دن میں الیکشنز کرانے کا سو موٹو ناجائز ہے۔الیکشن کمیشن اپنی صوابدید نہیں آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا پابند ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قوانیں میں ترامیم کرنی ہوتی ہے ۔دو دہایوں سے فرد واحد کے فیصلے آتے رہے ۔آئین میں مقننہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کی اپنی حدود ہیں ۔ بات بات پر ایگزیکٹوز کو کہٹرے میں کھڑا کردیا جاتا تھا ۔کچرے سمیت کئی ایشوز پر ایگزیکٹو کو کہٹرے لا کھڑا کیا گیا ۔سو موٹو ایکشن سے ریاست کو اربوں ڈالرز کے نقصان ہوئے ۔ اسٹیل مل سمیت اہم اداروں کی مثالیں موجود ہیں ۔حالیہ دنوں میں ایک اہم معاملہ سیٹل ہوا وہ بھی سوموٹو کی وجہ سے خراب ہوا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط ہونا چاۂیے ۔ سوموٹو کا اختیار اب تین ججز استعمال کرپائیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں ہم دنیا کی چوبیسیویں معیشیت بننے جا رہے تھے ۔اب ہم دنیا میں سینتالیسوے نمبر پر ہیں ۔اس سے دونوں ادوار کا موازنہ کیا جا سکتا ہے ۔پی ٹی آئی اور ہماری حکومت کے دور میں معیشت کی صورتحال کا کرنا چاہیں تو کر لیں موازنہ ہم تیار ہیں۔سینٹ نے وکلاء کی فلاح اورتحفظ کے بل کی بھی کثرت راۓ سےمنظور ی دی۔سینٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد