مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

جمعرات 23 مارچ 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تئیس مارچ کے دن شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے،انہوں نے مزار اقبال پر مسلح افواج اور شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تقرہب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے تمام بیسز پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،ملک۔کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دعا بھی کی گئی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟