آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد مارے گئے

هفته 18 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کی موجودگی کی اطلاعات پر تین روز قبل آپریشن کیا، مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تلاش کیلئے کوششیں کی گئیں، جس کے دوران تین دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانے کے قریب سراغ لگایا گیا، سیکیورٹی فورسز کے روکے جانے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا، یہ دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گردونواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا، پاک فوج کی جانب سے قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے