سپریم کورٹ نے صدر مملکت کو نااہلی قرار دینے کی درخواست خارج کردی

جمعرات 16 مارچ 2023ء

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صدر عارف علوی کی نااہلی سے متعلق ظہور مہدی کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے کہا میرے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی،عارف علوی کے کاغذات پر میرے چھ اعتراص تھے،عارف علوی صدارت کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں یہ آپکا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے،آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شورہ ہونا چاہیے، عدالت نے درخواست خارج کردی، درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟