پنجاب اور کے پی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی معاملات پر اجلاس طلب کر لیا

جمعه 10 مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حساس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا جس میں وزرات دفاع اور وفاقی حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں دونوں صوبوں کی سی ٹی ڈی اور حساس ادروں کے حکام شریک ہوئے جبکہ حساس اداروں کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کمیشن تمام اداروں کی بریفنگ کے بعد آئندہ ہفتے الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کریگا۔ آئندہ ہفتے گورنر خیبرپختونخوا بھی الیکشن کمیشن میں مشاورت کے لئے آئیں گے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف