اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے عادل راجہ کے خلاف گھیرا تنگ،برطانوی حکومت نے بھی قانونی نوٹس دے دیا

جمعه 03 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق عادل راجہ پر سوشل میڈیا ویب ساٸٹس ، ٹوٸیٹر اور یو ٹیوب کی خلاف قانون سرگرمیوں پر سخت نو ٹس دیا گیا،عادل راجہ پر ابتداٸی قانونی انکواٸری کے مطابق Protection from Harass Act 1997 اور Defamation Act 2013 کے برطانیہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفت میں لینے کا عندیہ دے دیا گیا پاکستان کا نام بدنام کرنے والے بے ضمیر عادل راجہ کو 6 مارچ کو برطانیہ کے پولیس سٹیشن طلب کر لیا گیا ،عادل راجہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل ملک میں بد امنی، معصوم شہریوں کے ذہنوں کو بگاڑنے پر معمور رہا،عادل راجہ نے ناصرف افواج پاکستان بلکہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکاراٶں کو بھی بنا تحقیق تہمت کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔پاکستان کی عوام کافی عرصے سے عادل راجہ کی اس شرمناک روش سے ناصرف بےزار بلکہ شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟