ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران کو اٹھائیس فروری کو عدالت پیش ہونے کا حکم

هفته 25 فروری 2023ء

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان اٹھائیس فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو اٹھائیس فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی گئی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار