پنجاب اور کے پی انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس،پی ڈی ایم کا دو ججز پر اعتراض

جمعه 24 فروری 2023ء

، چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض ہے، نہایت احترام سے ججز کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض کر رہا ہوں،ججز سے کوئی ذاتی خلفشار نہیں، جو ہدایات ملیں وہ سامنے رکھ رہا ہوں، چیف جسٹس نے کہا ججز کے معاملے پر پیر کو آپ کو سنیں گے، آج پہلے سب کی حاضری لگائیں گے، چار صوبائی وکلاء کی نمائندگی عدالت میں موجود ہے،صدر کی جانب سے ان کے سیکریٹری عدالت میں پیش ہورہے ہیں فاروق نائیک نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مشترکہ بیان عدالت میں پڑھا اور کہا دونوں ججز کے کہنے پر از خود نوٹس لیا گیا اس لیے دونوں بینچ سے الگ ہوجائیں،فیئر ٹرائل کے حق کے تحت جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ سے الگ ہوجائیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے،اپنی جماعتوں سے کہیں کہ یہ معاملہ عدالت کیوں سنے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ معاملہ فل کورٹ سنے، فاروق ناٸیک نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ ہم پہلے کیس میں قابل سماعت ہونے پر بات کریں گے فاروق ایچ نائیک نے غلام محمود ڈوگر کیس کا حکم نامہ پڑھا اور کہا یہ ازخود نوٹس دو ممبر بینچ کی سفارش پر لیا گیا ہے،سوال یہ ہے کیا ایسے ازخود نوٹس لیا جاسکتا ہے، عوامی مسلم لیگ کے وکیل اظہر صدیق نے کہا عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے اس پر نوٹس لیاجائے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بھی پیر کو دیکھیں گے،فاروق نائیک نے جو حکم پڑھا وہ سولہ فروری کا ہے اور از خود نوٹس بائیس فروری کو لیا گیا، اسی دوران بہت سنجیدہ معاملات سامنے آئے کہ ایک صدر کی جانب سے تاریخ دینا اور دوسرا اسپیکرز کی جانب سے درخواست آنا، عام طور پر شہری انصاف کے لیے عدالت آتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اس بار آئین نے دروازہ کھٹکھٹایا ہے، آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے ساتھ اسپیکرز کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں، عدالت اسپیکرز کی درخواستوں میں اٹھائے گئے قانونی سوالات بھی دیکھ رہی ہے، کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ