سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،چھ دہشتگرد گرفتار

بدھ 22 فروری 2023ء

گرفتارہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور4 سہولت کار شامل، گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا ،، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی، جس کے دوران چھ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ، گرفتارہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اورچار سہولت کار شامل ہیں،دوران تفتیش گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ، گرفتار کئے گئے بیشتر دہشت گرد کرک ، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے ، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ، رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں تین خوکش حملہ آور اور اٹھائیس سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں ، سیکورٹی فورسز اور حکام نے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کرلیں ،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟