آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے،رواں ہفتے سٹیلمنٹ ہوگی،سیکرٹری خزانہ

منگل 21 فروری 2023ء

قیصر احمد شیخ کی صدارت میں ایف بی آر ہیڈ آفس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،اجلاس کو سیکرٹری خزانہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف معاہدہ سے متعلق بریفنگ دی،سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے نناوے فیصد معاملات طے پاگئے آئندہ دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہو جائے گی آئندہ دو سے تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے رواں ہفتے دو قرضوں کی ادائیگیاں روول اورر ہونگی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر پڑا ہے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بہت سے مطالبات تھے جن کا جائزہ ہوا،معاہدے سے متعلق معاملات میں تاخیر سیلاب سے نقصانات کے تخمینہ میں دیر لگنےکے باعث ہوئی آئی ایم ایف نے آٹھ سو پچہتر ارب کے ٹیکسز کا مطالبہ کیا تاہم حکومت انہیں ایک سو ستر ارب تک لے کر آئی کوشش کی ہے عام آدمی پر بوجھ کم سے کم پڑے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے جس کی وجہ سے دیگر ادارے اور ملکوں سے رقم ملنی ہے ۔۔۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان