چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

منگل 21 فروری 2023ء

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے انکا استعفا منظور کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان گزشتہ ایک ماہ سے شدید دباؤ کا شکار تھے انہیں نیب ترامیمی ایکٹ اور اختیارات میں کمی کے حوالے سے تحفظات تھے جن کا حکومتی عہدیداروں سے ذکر بھی کیا گیا تحفظات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب سلطان کی ملاقات بھی ہوئی تھی تاہم اسکا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد آفتاب سلطان نے چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دیا واضح رہے کہ آفتاب سلطان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں ڈی جی آئی بی کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد انکو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا،انکا شمار پروفیشنل اور منجھے ہوئے افسران میں ہوتا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟