پاکستانیوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو مسترد کیا اور شکست دی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

هفته 18 فروری 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس کے بعد انہوں نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس پر مشتمل انسداد دہشت گردی کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے جگہ کو کلیئر کیا گیا، بعدازاں آرمی چیف اور وزیراعلیٰ سندھ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا دورہ کرکے پولیس اور رینجرز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران فوج، پولیس اور رینجرز کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو سراہتے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب یا نظریئے تعلق نہیں، بلکہ یہ لوگ اپنے گمراہ کن تصور کو زبردستی یا لالچ کے ذریعے مسلط کررہے ہیں، عوام کو درپیش مشکلات اور سیاسی مسائل کے برعکس، سیکورٹی فورسز کی توجہ صرف انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر ہے، جو بھرپور کامیابی کے ساتھ پورے ملک میں جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم محض اقدامات کرکے ان چیلنجوں پر قابو نہیں پا سکتی، اس کیلئے باہمی اعتماد، عوام کی منشاء اور تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرکے شکست دی ہے، ہم مل کر مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے اس خطرے پر غالب آئیں گے"، قبل ازیں کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟