سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم معطل

جمعه 17 فروری 2023ء

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہے،پنجاب حکومت نے تئیس جنوری کو غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی زبانی درخواست کی، چوبیس جنوری کو تحریری درخواست آئی، چھ فروری کو منظوری دی جسٹس منیب اختر نے کہا کیا عام حالات میں بھی زبانی درخواست پر احکامات جاری ہوتے ہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے زبانی درخواست آئی، منظوری ہوئی اور عمل بھی ہوگیا، عملدرآمد کے بعد خط و کتابت کی گئی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کیا سرکاری ادارے زبانی کام کرتے ہیں؟ کیا آئینی ادارے زبانی احکامات جاری کر سکتے ہیں؟چیف الیکشن کمشنر نہیں تبادلوں کی منظوری الیکشن کمیشن دے سکتا ہے، کیا الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو تقویض کیے ہیں؟ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا اختیارات تقویض کرنے کی کوئی دستاویز موجود نہیں ہے، عدالت نے غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا اور کہا بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم قانون کے برخلاف تھا،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم پہلے زبانی اور پھر تحریری دیا گیا، عدالت نے کہا سپریم کورٹ میں پولیس افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ پہلے ہی پانچ رکنی بینچ سن رہا ہے،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا کیس پانچ رکنی بینچ سنے گا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے