امن دوہزار تئیس مشقیں کراچی میں شروع،پچاس سے زائد ممالک شریک

جمعه 10 فروری 2023ء

، تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی میزبانی میں امن مشق دوہزار تئیس کراچی میں شروع ہوگئیں،جنگی مشقوں میں پچاس سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں، امن مشق کی افتتاحی تقریب میں نو ممالک کی مسلح افواج خصوصاً بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی جن میں اٹلی، سری لنکا، تنزانیہ، جبوتی، لبنان، نائجیریا شامل ہیں جبکہ امریکہ اور برطانیہ کے وائس چیف آف نیول سٹاف امن مشق میں شرکت کررہے ہیں کراچی میں منعقدہ آٹھویں امن مشق میں نو ممالک کے جنگی جہاز شرکت کر رہے ہیں،چین سے تین، امریکہ، اٹلی، انڈونیشیاء، جاپان، ملائیشیاء، سری لنکا سے ایک ایک جنگی جہاز مشقوں میں شامل یے جبکہ کثیرالقومی امن مشق میں 4 ممالک کی سپیشل فورسز کے دستے شرکت کر رہے ہیں، انسداد دہشتگردی اور دھماکہ خیز مواد بارے ماہرین کی چھ ممالک کی ٹیمیں جنگی مشقوں کا حصہ ہیں،مرینز کے پانچ ممالک کی ٹیمیں امن مشق کا حصہ ہیں،اسکے علاؤہ مختلف ممالک کے 123 مبصرین بھی امن مشق میں شرکت کر رہے ہیں تاریخی امن مشق میں 35 ممالک کے دفاعی اتاشی، 5 ممالک کے سفراء شرکت کررہے ہیں امن دوہزار تئیس مشقوں کی افتتاحی تقریب میں جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کی پرچم کشائی کی گئی،نیول چیف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس بلگرامی کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے توقیر ظاہر کی امن دوہزار تئیس ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوگی اور شریک ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں